فیصل آباد ،ْ بااثر افراد کا 2 نوجوانوں پر تشدد، داڑھی اور سر کے بال کاٹ دیئے

منگل 21 اگست 2018 17:50

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2018ء) فیصل آباد پولیس نے بااثر افراد کی جانب سے دونوجوانوں پر تشدد کے الزام میں ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا اور 2 مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھپاپے شروع کر دیئے گئے ۔فیصل آباد میں بااثرافراد کی جانب سے دونوجوانوں پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا گیاکہ دونوں نوجوان کو تھپڑ مارے گئے اور ایک شخص نے قینچی سے داڑھی اور سر کے بال کاٹے۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ فیصل آباد کے ایک گاؤں میں دونوں نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا جن کے خلاف ایف آئی آر درج کی جاچکی ہے ،ْاس ضمن میں مزید بتایا گیا کہ مذکورہ ویڈیو 14 اگست کی ہے اور تشدد کا نشانہ بننے والوں کی شناخت نعمان اور اعجاز سے ہوئی اور لاہور سے گاؤں میں اپنے رشتے داروں سے ملنے آئے تھے۔

(جاری ہے)

بعدازاں باثراثر افراد نے دونوں نوجوانوں کو پکڑ کر ان کے سر اور داڑھی کے بال منڈ دیئے، علاوہ ازیں ان کے خلاف لڑکی اغوا کرنے کا جھوٹا مقدمہ بھی درج کرادیا۔

پولیس نے دونوں نوجوانوں کو عدالت میں پیش کیا تو لڑکی نے جج کے رو برو بیان دیا کہ ایسے کسی نے اغوا نہیں کیاجس کے بعد عدالت نے بے گناہ قرار دے کر دونوں کو بری کردیا۔پولیس کی جانب سے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی جو ملزمان کی گرفتاری کے لیے مستعدد ہے

متعلقہ عنوان :