Live Updates

وزیراعظم عمران خان نے کینسر میں مبتلا ٹیبل ٹینس کی کھلاڑی مہک انور کی بیماری کو نوٹس لے لیا

وزیراعظم نے مہک انور کی بیماری کی تفصیلات بھی طلب کر لیں

منگل 21 اگست 2018 17:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2018ء) وزیراعظم عمران خان نے کینسر میں مبتلا ٹیبل ٹینس کی کھلاڑی مہک انور کی بیماری کو نوٹس لے لیا ہے ،ْوزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد عمران خان کا یہ پہلا نوٹس ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کے مطابق وزیراعظم نے میڈیا پر ٹیبل ٹینس کی کھلاڑی مہک انور کی بیماری کے حوالے سے چلنے والی خبروں کا نوٹس لیا ہے۔

(جاری ہے)

فواد چوہدری کے مطابق وزیراعظم نے مہک انور کی بیماری کی تفصیلات بھی طلب کر لیں۔فواد چوہدری نے اپنی ٹوئٹ کے ساتھ ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس کے مطابق مہک کینسر کے مرض میں مبتلا اور کراچی کے آغا خان ہسپتال میں زیرعلاج ہے۔مہک کے والد نے وزیراعظم عمران خان سے اپیل کی تھی کہ وہ مہک کے علاج میں تعاون کریں۔ایک ویڈیو میں مہک کے والد نے کہا کہ میری وزیراعظم عمران خان سے اپیل ہے کہ وہ کھلاڑی ہونے کی حیثیت سے مہک انور کے علاج میں ہمارے ساتھ تعاون کریں اور مہک کی جان بچانے میں ہماری مدد کریں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات