کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی نے عیدالاضحی کی تعطیلات کے دوران بجلی کی بلاتعطل فراہمی کیلئے انتظامات مکمل کرلئے ،کیسکو ترجمان

منگل 21 اگست 2018 18:00

کوئٹہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2018ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)نے عیدالاضحی کی تعطیلات دوران بجلی کی بلاتعطل فراہمی کیلئے مختلف انتظامات کئے ہیں اوراس سلسلے میں سنٹرل کمپلینٹ سیل کیسکوہیڈکوارٹر،زرغون روڈکوئٹہ (081-9201445_0812-829753) کو مرکزی مانیٹرنگ وایمرجنسی کنٹرول سینٹر قراردیاگیاہے ۔جس میں ایک ایس ڈی او اورلائن سٹاف پر مشتمل عملہ شہرمیں کسی بھی جگہ بجلی کی سپلائی منقطع ہونے کی شکایت موصول ہونے پر کیسکومرکزی مانیٹرنگ وایمرجنسی کنٹرول سنٹر بجلی کی بحالی کیلئے فوری کارروائی کرے گا نیز تعطیلات کے دوران تمام ایس ڈی اوز اور لائن سپرنٹنڈنٹ اپنے اپنے متعلقہ دفاتر میں صارفین کی شکایات کے ازالہ کیلئے موجود رہیں گے۔

علاوہ ازیں سنٹرل کمپلینٹ سیل کوئٹہ شہرمیں تمام گرڈسٹیشنوں سے بجلی کی صورتحال کے سلسلے میں مسلسل رابطے میں رہے گا اور تمام فیڈروں سے بجلی کی بندش کی مانیٹرنگ اورشکایات کی معلومات سے کیسکوکے اعلیٰ حکام کوآگاہ کرتارہے گا۔

(جاری ہے)

اسی طرح کوئٹہ شہرسے باہربھی کیسکوکے تمام سب ڈویژنل افسران صارفین کی شکایات کے ازالہ کے لئے اپنے دفاترمیں موجودرہیں گے ۔ کیسکونے اپنے تمام صارفین سے اپیل کر تی ہے کہ وہ عیدالاضحی کی تعطیلات کے دوران بجلی کے غیرضروری استعمال سے اجتناب کریں اور صرف ضرورت کے مطابق بجلی کااستعمال کریں تاکہ تمام علاقوں میں صارفین کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔

متعلقہ عنوان :