نوازشریف بیانیہ پر ڈٹے ہوئے ہیں ،کوئی این آر او نہیں ہو رہا‘رانا ثناء اللہ

منگل 21 اگست 2018 18:00

نوازشریف بیانیہ پر ڈٹے ہوئے ہیں ،کوئی این آر او نہیں ہو رہا‘رانا ثناء ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2018ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ خاں نے کہا ہے کہ نوازشریف بیانیہ پر ڈٹے ہوئے ہیں اور کوئی این آر او نہیں ہو رہا۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صاف شفاف الیکشن کیلئے پیپلزپارٹی کے ساتھ اکٹھے ہوئے تھے،اپوزیشن کے ساتھ کوئی کھڑا نہیں ہوتا اس کے باوجود اپوزیشن کا کرداراداکریں گے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نوازشریف بیانیہ پر ڈٹے ہوئے ہیں کوئی این آر او نہیں ہو رہا۔