Live Updates

وزیراعظم عمران خان نیازی اس دن مبارک باد کے مستحق ہوگا جب قوم سے کئے گئے وعدے پورے کرے گا،جماعت اسلامی سندھ

منگل 21 اگست 2018 18:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2018ء) جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکرٹری ممتازحسین سہتو ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نیازی اس دن مبارک باد کے مستحق ہوگا جب قوم سے کئے گئے وعدے پورے کرے گا۔وہ جس کڑے احتساب اورمدینے جیسی مثالی ریاست کے قیام کی بات کررہے ہیں قوم اس کی منتظر ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے پوری قوم ان کے ساتھ ہے کیونکہ کرپشن ودہشتگردی کے شیطانی کھیل کا خاتمہ پوری قوم کی اولین ترجیح ہے تاہم منتخب وفاقی کابینہ کی اکثریت مشرف دور کے پرانے پاکستان کی ہے بلکہ قرضہ معاف،حلف نامہ عقیدہ ختم نبوت کے خلاف سازش میں ملوث اوراشتہاری افرادکو کابینہ میں شامل کرنا پی ٹی آئی چیئرمین کے دعووں کی سرارنفی ہے،انہوں نے آج ایک بیان میں مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا قوم پہلا خطاب حوصلہ افزا تھا تاہم انہوں نے 25جولائی کوہونے والی" آپریشن ردعمل " پرکوئی لب کشائی،داخلہ وخارجی پالیسیوں خاص طورپر مسئلہ کشمیر اوردہشتگردی کے خاتمہ سمیت ملک کو بحران سے نکالنے،مہنگائی ،غربت وافلاس کے خاتمے کے پلان سمیت کوئی ٹھوس پلان نہیں دیا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات