عید کی خوشیوں اور قربانی کے گوشت میں اپنے عزیز و اقارب خاص طور پر غرباء کو ضرور یاد رکھا جائے، امیر جماعت اسلامی سندھ

منگل 21 اگست 2018 18:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2018ء) امیر جماعت اسلامی سندھ ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا ہے کہ اپنی انا سمیت تمام خواہشات کو رب کی رضا کی خاطر قربان کردینا عیدالاضحی کا اصل پیغال ہے۔ عید کی خوشیوں اور قربانی کے گوشت میں اپنے عزیز و اقارب خاص طور پر غرباء کو ضرور یاد رکھا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے آج عید الاضحی کے موقع پر جاری کردہ اپنے ایک پیغال میں کہا کہ فرمایا گیا کہ: اللہ کو تمہارے گوشت خون کی ضرورت نہیں ہے اسے صرف تمہارے تقویٰ کی ضرورت ہے۔

یعنی کتنے اخلاص اور کس نیت سے قربانی کرتے ہو۔ اللہ کے نزدیک قربانی دین ابراہیمی کی روح ہے اسی کی بدولت حضرت ابراہیم علیہ السلام کو خلیل اللہ کا اعزاز عظیم نصیب ہوا۔عید قربان ہمارے اندر اللہ کے راستے میں ایثار وقربانی کا جذبہ پیدا کرتی ہے۔