خواجہ اجمیری نگری میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص زخمی

منگل 21 اگست 2018 18:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2018ء) خواجہ اجمیری نگری میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خواجہ اجمیر نگری تھانے کی حدود نارتھ کراچی سیکٹر5/B-3 بلال ٹاؤن مکان نمبرL-1659 میں ذاتی جھگڑے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 45 سالہ افضل ولد اسلم زخمی ہوگیا جسے اہل خانہ نے فوری طور پر طبی امداد کیلئے عباسی شہید اسپتال پہنچایا تاہم مضروب کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :