Live Updates

امن کے سفیر نجوت سنگھ سدھوکاتقریب حلف برداری میںشرکت پر شکر گزار ہوں،عمران خان

بھارت میں سدھو مخالفین خطے میں امن کو نقصان پہنچا رہے ہیںخطے میں غربت کے خاتمے اور عوام کی فلاح بہبود کے لئے آپس کے اختلافات ختم کر کے کشمیر سمیت تمام تنازعات کو حل کرنا ہو گا،دونوں ملکوں میں مزکرات بہترین حل ہیں ،وزیر اعظم کا بھارتی کرکٹر نجوت سنگھ سدھوکے حق میں ٹویٹ

منگل 21 اگست 2018 18:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2018ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تقریب حلف برداری میں نجوت سنگھ سدھوکے آمد پر شکر گزار ہوں سدھو حقیقت میں امن کے سفیر ہیں بھارت میں سدھو مخالفین خطے میں امن کو نقصان پہنچا رہے ہیںخطے میں غربت کے خاتمے اور عوام کی فلاح بہبود کے لئے آپس کے اختلافات ختم کر کے کشمیر سمیت تمام تنازعات کو ختم کرنا ہو گاان خیالات کا اظہار وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائڈ ٹو ئٹر میں کیا انہوں نے کہا بھارتی کرکٹر نجوت سنگھ سدھو کے ساتھ بھارت میں نارواں رویہ کے خلاف افسوس ہے لیکن حقیقت میں نجوت سنگھ سدھو دونوں ملکوں کے درمیان امن کے سفیر ہیں اور پاکستانی عوام نے بھی سدھو کو دل کھول کر محبت دی ہے وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت میں سدھو کے مخالفین خطے میں امن کو ناقابل طلافی نقصان پہنچا رہے ہیں لیکن اس وقت پاک بھارت مزاکرات دونوں ملکو ں کے لئے انتہائی ناگزیر ہیں تاکہ کشمیر سمیت تمام تنازعات کوختم کر کے دونوں ملکوں کی عوام کی فلاح بہبود کے لئے تجار ت کو شروع کیا جا سکے عمران خان نے ایک مرتبہ پھر زور دیتے ہوئے خطے کی بہتری کے لئے پاکستان اور بھارت کے درمیان مزاکرات ہی بہترین حل ہیں تاکہ دونوں ملکوں کی عوام میں دوریاں ختم ہوں
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات