اٹلی ، تنگ پہاڑی کھاڑی میں طاقتور پانی کی لپیٹ میں آ کر گیارہ ہلاک

منگل 21 اگست 2018 18:10

اوٹاوہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2018ء) اٹلی میں ایک تنگ پہاڑی کھاڑی میں اچانک آنے والے سیلاب کی زد میں آ کر کم از کم گیارہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا ہے کہ مرنے والوں میں چھ خواتین بھی شامل ہیں جبکہ پانچ افراد بدستور لاپتہ ہیں۔ اس دوران دو درجن کے قریب افراد کو بچانے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ یہ واقعہ اٹلی کے انتہائی جنوبی علاقے کالابریا کے راگانیلو کریک میں پیش آیا، جو ہائیکرز میں بہت مقبول ہے۔ فلیش فلڈ کی وجہ اس تنگ کھاڑی کے ایک حصے میں شدید بارشوں کے بعد پانی کا جمع ہونا بتایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :