حنیف عباسی کی آر آئی سی میں انجیو گرافی مکمل

ڈاکٹروں نے24گھنٹے تک حنیف عباسی سے کسی قسم کی ملاقات اور بات چیت پر پابندی عائد کرنے کے ساتھ2ہفتے مکمل آرام کا مشورہ دیدیا

منگل 21 اگست 2018 18:10

حنیف عباسی کی آر آئی سی میں انجیو گرافی مکمل
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2018ء) ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں سزا یافتہ مسلم لیگ ن کے رہنما وسابق رکن قومی اسمبلی محمد حنیف عبا سی کی راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (آر آئی سی)میں انجیو گرافی مکمل ہو گئی جس کے بعد ڈاکٹروں نی24گھنٹے تک حنیف عباسی سے کسی قسم کی ملاقات اور بات چیت پر پابندی عائد کرنے کے ساتھ2ہفتے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے حنیف عباسی کو پیر کے روز طبیعت اچانک خراب ہونے پر آر آئی سی منتقل کیاگیا تھاحنیف عباسی کوبلڈ پریشر انتہائی تیز ہونے پر قبل ازیں اتوار اور پیر کی درمیانی رات گئے جیل ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ابتدائی طبی امداداور بعض ٹیسٹوں کے بعد حنیف عباسی کی دل کی 2شریانیں بند ہونے کا خدشے کے پیش نظر فوری طور پر آر آئی سی منتقل کرنے کی تجویز دی تھی جس پر انہیں پیر کے روزآر آئی سی منتقل کیا گیاتھا جہاں پر آر آئی سی کے سربراہ جنرل (ر) اظہر کیانی اور ان کی ٹیم نے حنیف عباسی کا تفصیلی طبی معائنے اور ٹیسٹوں کے بعدانجیو گرافی کا فیصلہ کیاتھا منگل کے روز کامیاب انجیو گرافی کے بعد ان کے دل کی بند شریانیں کھول دی گئیںہسپتال ذرائع کے مطابق حنیف عباسی کے دل کے 2 والوو میں رکاوٹ تھی جس کے باعث انہیں ایک سٹنٹ بھی ڈال دیا گیا ہے جبکہ دل کا دوسرا والو 40 فیصد بلاک ہے جس کے باعث انہیں کیتھ لیب سے وی آئی پی وارڈ منتقل کرنے کے بعد انتظامیہ نے وی آئی پی وارڈ کوسب جیل قرار دے کر جیل عملہ تعینات کردیا ہے جبکہ ڈاکٹروں نے 24گھنٹے تک کسی سے ملاقات یا بات چیت پر پابندی کے ساتھ 2ہفتے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے ۔