Live Updates

عید الاضحی مسلمانوں کو ایثار و قربانی کا درس دیتی ہے،حافظ محمد سعید

مسلمان عید کی خوشیوں میں مصائب و مشکلات میں گھرے غرباء و مساکین، کشمیری مہاجرین اور مستحقین کو عید الاضحی کی خوشیوں میںضرور شریک کریں، امیر جماعة الدعوة

منگل 21 اگست 2018 18:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2018ء) امیر جماعةالدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ عید الاضحی مسلمانوں کو ایثار و قربانی کا درس دیتی ہے۔ مسلمان عید کی خوشیوں میں مصائب و مشکلات میں گھرے غرباء و مساکین، کشمیری مہاجرین اور مستحقین کو عید الاضحی کی خوشیوں میںضرور شریک کریں۔ عید الاضحی کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ مسلمان حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سیرت پر عمل کا عہد کریں۔

اپنی زندگی دین اسلام کے مطابق بسر کریں اور پاکستان کو درپیش اندرونی وبیرونی سازشوں کے مقابلہ کیلئے اتحاد، اخوت اور بھائی چارے کی فضا پیداکرتے ہوئے جرأت و استقامت کا راستہ اختیار کریں۔ انہوں نے کہاکہ دشمنان اسلام اس وقت مسلمانوں کودین سے دور کرنے اورمسلم خطوں و علاقوں کو نقصان پہنچانے کی خوفناک سازشیں کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اسی طرح اسلام کی پھیلتی ہوئی دعوت دیکھ کر شان رسالت ﷺ میں گستاخیوں کا ارتکاب کیا جارہا ہے۔

ان حالات میں مسلم دنیا کا باہم متحد ہوکر اسلام و مسلمانوں کے دفاع کیلئے کردار ادا کرنا بہت ضروری ہے۔ حافظ محمد سعید نے کہاکہ مسلمانوں پر جتنی آزمائشیں زیادہ آتی ہیں اللہ کی مدد بھی اسی قدر زیادہ آتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ اپنے دلوں میں جذبہ ابراہیمی پیدا کئے بغیربیرونی قوتوں کی سازشوں کا توڑ کرنا ممکن نہیں ہے۔
Live عید الفطر سے متعلق تازہ ترین معلومات