لاہور: دو درجن سے زائد وائٹ کالر ملزمان تاریخ میں پہلی مرتبہ عیدالاضحی جیلوں میں منائیں گے

منگل 21 اگست 2018 18:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2018ء) صوبائی دارلحکومت لاہور سے تعلق رکھنے والے دو درجن سے زائد وائٹ کالر ملزمان تاریخ میں پہلی مرتبہ عیدالاضحی جیلوں میں منائیں گے۔ شاہانہ زندگی گزارنے والے یہ وائٹ کالر ملزمان جو کرپشن کے مختلف الزامات میں ملوث ہیں۔ اس مرتبہ اپنے بیوی بچوں اور عزیزو اقارب کے بغیر جیلوں میں عید منائیں گے۔

(جاری ہے)

ان وائٹ کالر ملزمان میں سابق وزیر اعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور ان کے داماد کیپٹن (ر) صفدر، پاکستان (ن) لیگ کے راہنما حنیف عباس اڈیلہ جیل راولپنڈی میں عید منائیں گے۔ جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ہی کے راہنما انجینئر قمر اسلام، سابق وزیر اعظم ڈی اے احد چیمہ، سابق چیف انجینئر ایل ڈی اے بلال قدوائی، سابق چیئر مین متروکہ وقف املاک بورڈ آصف ہاشمی سمیت دیگر وائٹ کالر ملزمان کیمپ جیل لاہور میں عید منائیں گے۔