لاہور کی اوپن مارکیٹ میں پولٹری مافیا نے بوائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں اچانک 30 روپے فی کلو کا اضافہ

منگل 21 اگست 2018 18:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2018ء) لاہور کی اوپن مارکیٹ میں پولٹری مافیا نے بوائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں اچانک 30 روپے فی کلو کا اضافہ کر دیا اس اضافے کے ساتھ شہر میں بوائلر مرغی کے گوشت کی قیمت 162 روپے فی کلو پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ ساتھ شہر کی مختلف سبزیوں اور پھلوںسمیت مصالحہ جات کی دوکانوں پر بھی من مانی مہنگائی دیکھنے میں آئی۔ سزی فوشون نے سبزی منڈی کو بنیاد بنا کر ٹماٹر کی قیمتوں میں مزید 20 روپے کا اضافہ کر دیا۔ جس کی وجہ سے سبزی فروشوں کی دوکانوں پر ٹماٹر 120 روپے سے 150 روپے فی کلو، پیاز 60 روپے سے 70 روپے کلو، سبز دھنیا 200 روپے کلو، لیسن اور ادرک 220 روپے سے 250 روپے کلو تک فروخت ہوتا رہا۔

متعلقہ عنوان :