لسبیلہ سمیت بلوچستان بھر میں ترجیحی بنیادوں پرمسائل حل کیئے جائیں ، نواب جام کمال خان

منگل 21 اگست 2018 18:10

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2018ء) وزیراعلیٰ بلوچستان بی اے پی کے مرکزی صدر نواب جام کمال خان نے کہا کہ ضلع لسبیلہ سمیت بلوچستان بھر میں ترجیحی بنیادوں پرمسائل حل کیئے جائیں اپنی ذمہ داری کو خوش اسلوبی سے نبھائیں گے لسبیلہ کی عوام نے ہمیشہ محبت پیار دیا ہے بلوچستان سے احساس محرومی کا خاتمہ کرنے کیلئے جامعہ منصوبہ بندی کے تحت اقدامات اٹھائیں جائیں گے ضلع لسبیلہ میں جائز و بنیادی مسائل حل کرنے پر بھرپور توجہ دی جائیگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سی ایم ہاوس کوئٹہ میں ضلع لسبیلہ سے آئے ہوئے مختلف وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ ترجیحی بنیادوں پر بلوچستان کے مسائل حل کرینگے اللہ پاک کی مدد جو ذمہ داری ملی ہے اسکو خوش اسلوبی سے نبھائیں گے رب العزت نے بہت عزت دی ہے جس کا میں جتنا بھی شکریہ ادا کروں کم ہے ضلع لسبیلہ میں جائز مسائل فوری حل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیںگے پانی۔

(جاری ہے)

بجلی۔تعلیم وصحت کے مسائل حل کرنے کیلئے موثر اقدامات اٹھائیں گے انہوں نے کہا کہ بلوچستان سمیت لسبیلہ کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں اور اللہ پاک کی مدد سے حل کرنے کی بھرپور کوشش کی جائیگی انہوں نے کہا کہ ضلع لسبیلہ سمیت بلوچستان کی عوام نے ہمیشہ بے پناہ محبت پیار دیا ہے جس کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جائیگا اور عوام کے تواقعات کو پورا اتریں گے اس دوران ضلع لسبیلہ سے آئے ہوئے وفود نے جام کمال خان عالیانی کو وزیراعلیٰ بلوچستان بننے پر مبارکباد پیش کیئے اور گلدستے۔

پھولوں کے ہار اور روایتی اجرکیں پہنائی اس موقع پر نواب جام کمال خان نے مبارکباد دینے والے لوگوں کا شکریہ اداکیا اور مختلف طبقہ فکر کے لوگوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب جام کمال خان عالیانی کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا اور وزیراعلیٰ بلوچستان نواب جام کمال خان نے تمام مسائل غور سے سنے اور حل کرنے کی بھرپور یقین دہانی کرائی ملاقات کرنیوالوں میں چیئرمین لسبیلہ شیخ غلام اکبر۔

ممتاز قبائلی رہنما وڈیرہ شاہنوازحسن جاموٹ،سردار عبدالرشید پھورائی،حاجی محمد حسین جاموٹ،وڈیرہ اللہ رکھیہ جاموٹ،وڈیرہ ہاشم دیریا،سردار رحمت اللہ خاصخیلی،میر فتح جاموٹ،محمد اسلم سوری،میر شاہجان جاموٹ،ٹھیکیدار مہتاب رونجھو،حسین علی جاموٹ،عبدالغفور رونجھو،غلام حیدر انگاریہ،رضوان سمیت دیگر ضلع لسبیلہ کے علاقوں اوتھل،بیلہ،وندر،حب،لاکھڑا کے سینکڑوں لوگ موجود تھے اور اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان نواب جام کمال خان عالیانی کے ہمراہ انکے صاحبزادے نوابزادہ جام محمد کمال بھی موجود تھے اور سی ایم ہاوس کوئٹہ میں لسبیلہ کے عوام کا ایک جم غفیر تھا اور نواب جام کمال خان عالیانی سے بلوچستان بھر سے مختلف طبقہ فکر کے لوگوں نے ملاقاتیں کیں اور وزیراعلیٰ بننے پر مبارکباد پیش کیئے اور اس موقع پر پی ایم ایز کی بھی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔