سرگودھا:جانوروں کی الاشیں اکٹھی کرنے والوں کی نگرانی کا فیصلہ

فوڈ اتھارٹی سمیت دیگر محکمے بھی عید کے تینوں ایام تین شفٹوں میں مانیٹرنگ کریں گے

منگل 21 اگست 2018 18:10

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2018ء) جانوروں کی الاشیں اکٹھی کرنے والوں کی نگرانی کا فیصلہ،فوڈ اتھارٹی سمیت دیگر محکمے بھی عید کے تینوں ایام تین شفٹوں میں مانیٹرنگ کریں گے ، تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی ، محکمہ بلدیہ اور ماحولیات کی ٹیمیں آج سے جمعتہ المباک تک اپنے اپنے اضلاع میں ایسے افرادجو جانوروں کی الاشوں سے آئل تیار کرتے ہیں ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی، جس کیلئے عید الاضحی کے تینوں ایام تین شفٹوں میں یہ محکمے اپنے اپنے اضلاع میں الاشیں اکٹھی کرنے والوں کا مکمل ڈیٹا کے ساتھ ساتھ مضر صحت گھی بنانے والوں کے خلاف بھی کاروائی عمل میں لائیں گے۔

متعلقہ عنوان :