عیدالاضحی :لاہور میں امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے سکیورٹی پلان جاری

منگل 21 اگست 2018 18:30

لاہور۔21 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2018ء) لاہور پولیس نے عیدالاضحی کے موقع پر امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے سکیورٹی پلان جاری کر دیا، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ سکیورٹی پلان کے مطابق 14ایس پیز ، 40 ڈی ایس پیز، 88 انسپکٹرز اور10ہزار سے زائد پولیس اہلکار فرائض سرانجام دینگے، شہر کی تمام مساجد کو تین کیٹیگریز اے ، بی اور سی میں تقسیم کیا گیا ہے، پولیس افسران و اہلکار مارکیٹوں ، بس اسٹینڈز اور مویشی منڈیوں میں فرائض سرانجام دینگے، لاہور شہر کی ساڑھے چار ہزار سے زائد مساجد اور 208کھلے مقامات پر عیدالاضحی کی نماز ادا کرینگے، عیدالاضحی کے موقع پر ایس ایس یو، اے آر ایف، ڈولفن سکواڈ اور پی آر یو کے پولیس اہلکار بھی فرائض سرانجام دینگے، ڈولفن سکواڈ اور پی آر یو شہر کی اہم شاہرائوں پر موثر گشت کو یقینی بنائیں گے، عیدالاضحی کے موقع پر پارکوں اور قبرستانوںمیں بھی سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں، حساس مساجد اور کھلے مقامات پر نمازکی ادائیگی کے دوران سخت مانیٹرنگ کی جائیگی ، پولیس اہلکارمویشی منڈیوں ، بس ٹرمینلز اور مارکیٹوں کے علاوہ تفریحی مقامات پر مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں، انہوں نے مزید کہا کہ لاہور پولیس کے تمام افسران واہلکار "آپ عبادت کریں ہم حفاظت کرینگے " کے جذبہ کے تحت عیدالاضحی پر فرائض سر انجام دینگے۔

متعلقہ عنوان :