Live Updates

وزیر اعظم عمران خان ایک روشن پاکستان بنانا چاہتے ہیں ،مراد راس

منگل 21 اگست 2018 18:30

لاہور۔21 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف وسطی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات اور رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ایک روشن پاکستان بنانا چاہتے ہیں جس پر انہوں نے اقتدار میںآتے ہی عمل درآمد شروع کر دیا ہے،اپنے جاری ایک بیان میں اُنکا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف پنجاب میںسابق حکمرانوں کی طرح فریب زدہ نوٹسز لینے کی بجائے حقیقی معنوں میں انصاف کو گھروں کی دہلیزوں تک فراہم کرے گی، ہماری حکومت میں وزراء با اختیار ہوںگے اور اپنے اپنے محکمہ کے ذمہ دار ہونگے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات