ایشین گیمز مینز ہینڈ بال ٹورنامنٹ، پاکستان نے میزبان انڈونیشیا کو کلاسیفکیشن میچ میں شکست دے کر پہلی فتح کا مزہ چکھ لیا، گرین شرٹس 24 اگست کو روایتی حریف بھارت کے مدمقابل ہو گی

منگل 21 اگست 2018 18:30

جکارتہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2018ء) اٹھارہویں ایشین گیمز مینز ہینڈ بال ٹورنامنٹ میں پاکستان نے میزبان انڈونیشیا کو کلاسیفکیشن میچ میں شکست دے دی، یہ ایونٹ میں گرین شرٹس کی پہلی کامیابی ہے، پاکستانی ٹیم 24 اگست کو روایتی حریف بھارت کے مدمقابل ہو گی۔

(جاری ہے)

انڈونیشیا میں جاری میگا گیمز میں منگل کو کھیلے گئے کلاسیفکیشن رائونڈ میچ میں پاکستان نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے انڈونیشیا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 28-23 پوائنٹس سے ہرا کر کامیابی سمیٹی، پہلے پیریڈ میں پاکستان کو میزبان ٹیم کے خلاف 12-10 کی برتری حاصل کی تھی، دوسرے پیریڈ میں گرین شرٹس نے 16-13 پوائنٹس کئے، اسطرح پاکستان نے انڈونیشیا کو مجموعی طور پر 28-23 پوائنٹس سے ہرا کر کامیابی حاصل کی، گرین شرٹس کو 24 اگست کو روایتی حریف بھارت کا چیلنج درپیش ہو گا۔

متعلقہ عنوان :