Live Updates

خاتم النبیین کا نام مسلمان نہیں کافرکیلئے لینا مشکل

جس شخص کوخاتم النبیین کا نام نہیں آتا اسے مجاہد ختم نبوت بنا دیا گیا، حلف کے موقع پر عمران نے شیروانی سےعینک ایسے نکالی جیسے پستول نکال کرصدرکومارنا چاہ رہے ہوں۔ ن لیگی رہنماء رانا ثناءاللہ کی میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 21 اگست 2018 18:38

لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 اگست 2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء رانا ثناء اللہ خاں نے کہا ہے کہ خاتم النبیین کا نام مسلمان نہیں کافر کیلئےمشکل ہوتاہے، جس شخص کو خاتم النبیین کا نام نہیں آتا اسے مجاہد ختم نبوت بنا دیا گیا،حلف کے موقع پر عمران نے شیروانی سے عینک ایسے نکالی جیسے پستول نکال کرصدر کو مارنا چاہ رہے ہوں،عمران خان آپ نے ساری زندگی مانگ مانگ کر کھایا۔

انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ووٹ چوروزیر اعظم ہیں،ابھی بھی وہ کنٹینر پر چڑھے ہوئے ہیں۔ قوم سے خطاب کنٹینز پرچڑھ کرکیا گیا۔ ہٹ دھرمی اور انتقامی سیاست سے نیچے نہیں اترے۔ پہلی کیبنٹ میٹنگ میں انتقامی سیاست کا آغاز کیا گیا۔ پتا چلتا ہے ملک کو بھی ہٹ دھرمی کی نذر کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ علیم خان، جہانگیر ترین یا زلفی کا بزنس روکیں تو بات بنے گی۔

رانا ثناءاللہ نے کہا کہ عام سیٹ پر 80 لوگوں کے پاس صرف جعلی مینڈیٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج کرنا اپوزیشن کا حق ہے۔ قومی لیڈر نوازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا۔ کیبنٹ کے پہلے اجلاس میں غدار اور اشتہاری مجرم عمران خان کویاد نہیں آیا۔ نوازشریف پر کرپشن کا کوئی کیس ثابت نہیں ہوا۔ عدالتیں جتنی جلدی فیصلے کرتی ہیں اسی طرح ریلیف کی اپیل سنیں اور انصاف دیں۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ ظلم و زیادتی کے باوجود پنجاب میں بڑی اور وفاق میں دوسری بڑی جماعت ہے۔ زرداری صاحب علیحدہ صدارتی الیکشن نہ لڑیں ورنہ ہم انہیں شکست دےدیں گے۔ نیب میں بابر اعوان پر27 ارب روپے کی کرپشن ثابت ہوئی، انہیں کینیٹ میں شامل کیا گیا۔ پنجاب میں ہماری اکثریت تھی لیکن حکومت سازی کیلئے پی ٹی آئی نے بھیڑ بکریوں کی طرح خرید و فروخت کی۔ پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ حمزہ شہبازپنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ہوں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات