زمان ٹاؤن میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈکیت زخمی حالت میں گرفتا رکرلیا گیا

منگل 21 اگست 2018 18:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2018ء) کراچی کے علاقے زمان ٹاؤن میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈکیت زخمی حالت میں گرفتا رکرلیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ زمان ٹاون کی حدود ایریا 50/ میں ایس ایچ او زمان ٹاون انظر عالم ہمراہ پولیس موباہل سرکاری و ملازمان کے علاقہ گشت میں مصروف تھے۔

(جاری ہے)

دو موٹر ساہیکل سوار مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ کیا جنہوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی ۔پولیس پارٹی نے ایک ملزم بنا م زبیر ولد الطاف کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ملزم کا دوسرا ساتھی فرار ہو گیا۔ زخمی ملزم سے ایک چوری شدہ موٹر سائیکل اور ایک پسٹل30 بور 3 راونڈ برامد۔ مقدمہ درج مزید تفتیش جاری ہے ۔