مفتیء اعظم سندھ عیدالاضحی کی نمازمرکزی عیدگاہ صاحبدادگوٹھ میں پڑھائیں گے

منگل 21 اگست 2018 18:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2018ء) مرکزی تاریخی عیدگاہ صاحبدادگوٹھ متصل جامعہ مجددیہ نعیمیہ گلشن نعیمی ملیر میں عید الاضحی کی نمازٹھیک 7:30بجے اداہوگی،امامت مرکزی جماعت اہلسنّت پاکستان سندھ کے امیرمفتیء اعظم سندھ صاحبزادہ مفتی محمدجان نعیمی کریں گے،قبل ازیں نمازعید کے اجتماع سے خطاب میں مفتی محمدجان نعیمی عالم اسلام کو درپیش مشکلات و چیلنجزاور عالمی سطح پر مسلم امہ کوتنہاکردینے کی سازشوں پر روشنی ڈالیں گے۔

متعلقہ عنوان :