تحریک لبیک پاکستان نے سندھ اسمبلی میں ہالینڈ کے گستاخانہ خاکوں کے مقابلوں کیخلاف باقاعدہ قرارداد اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرادی

منگل 21 اگست 2018 18:40

ْ کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2018ء) تحریک لبیک پاکستان نے سندھ اسمبلی میں ہالینڈ کے گستاخانہ خاکوں کے مقابلوں کیخلاف باقاعدہ قرارداد اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرادی،یہ قرار داد تحریک لبیک پاکستان سندھ کے پارلیمانی لیڈر مفتی قاسم فخری نے جمع کرائی اس قرار داد پر ان سمیت ٹی ایل پی کے اراکین سندھ اسمبلی محمد یونس سومرواور ثروت فاطمہ کے دستخط موجود ہیں،اس موقع پر مفتی قاسم فخری نے کہا کہ تاریخ کے مطابق سندھ باب الاسلام ہے اور سندھ اسمبلی انشا اللہ اس قرار داد کو متفقہ طور پر منظور کرے گی، کیونکہ یہ تمام اراکین سندھ اسمبلی کے ایمان کی اساس کا معاملہ ہے اور تاجدار نبوت کی حرمت پر کٹ مرنا ہر مسلمان کے دل کی آرزو ہے۔