گدون امازئی میں پک اپ کھڈے میں گرجانے سے تین افرادجاں بحق

منگل 21 اگست 2018 18:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2018ء) صوابی کے دور افتادہ پہاڑی علاقہ گدون آمازئی میں پک اپ پہاڑ سے گہرے کھڈے میں گر جانے سے تین افراد جاں بحق جب کہ چار شدید زخمی ہو گئے بتایا گیا ہے کہ منگل کی صبح گدون آمازئی کے گائوں چنئی سیرئی سے محمد علی استاد اور ان کا ایک دوست اکرام جان عید کی خریداری کے لئے اپنے پک اپ میں ٹوپی کی طرف آرہے تھے جب پک اپ منگل چائی کے مقام پر پہنچی تو گہرے کھڈے میں پک اپ ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گر گئی جس کے نتیجے میں محمد علی استاد اور ان کا دوست اکرام جان جو کہ عید الاضحی منانے کے لئے حال ہی میں پر تگال سے آئے تھے اور ستائیس سالوں سے وہاں مقیم تھے موقع پر جاں بحق ہو گئے جب کہ ان کا ایک اور ساتھی محمد ہاشم باچا خان میڈیکل کمپلیکس شاہ منصور میں زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا اس حادثے میں محمد علی استادکے تین بیٹے چودہ سالہ محمد شہاب ، بارہ سالہ محمد اویس ، سات سالہ محمد مدثر اور پانچ سالہ بیٹی عارفہ شدید زخمی ہو گئی۔

(جاری ہے)

جنہیں مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا وہاں فوری طبی امداد دینے کے بعد انہیں لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کر دیا گیا ۔#