Live Updates

اتحاد و اتفاق سے ملک کو مسائل کے دلد ل سے نکالیں گے،سپیکرقومی اسمبلی اسدقیصر

منگل 21 اگست 2018 18:40

ْپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2018ء) قومی اسمبلی کے سپیکر اور پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے ملک کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کی قیادت پر زور دیا ہے کہ وہ ملک کو درپیش چیلنجز اور بحرانوں سے نکلنے کے لئے ہماری حکومت کا ساتھ دیں اتحاد و اتفاق سے اپنے پیارے وطن کو مسائل کے دلد ل سے نکالیں گے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے منگل کے روز موضع سلیم خان صوابی میں عوامی اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقع پر انہوں نے حالیہ انتخابات میں بھر پور انداز میں مینڈیٹ ملنے پر علاقے کے عوام کا شکریہ ادا کر تے ہوئے ان کو یقین دلایا کہ آپ نے مجھ پر جو اعتماد کیا ہے اس کو انشاء اللہ ہر گز ٹھیس نہیں پہنچا ونگا۔

اور جن مسائل کے حل کرنے کا میں نے الیکشن میں وعدے کئے تھے وہ پورا کر کے رہونگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمیں بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے لیکن عوام اور قومی قیادت کے تعاون سے تمام بحرانوں پر جلد قابو پالیا جائیگاانہوں نے کہا کہ پاکستان میں قیام امن ،تعلیم کی فروغ اور صحت کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے حکومت قانون سازی کرئے گی۔کیونکہ اس وقت ہمارے ملک میں کروڑوں کی تعداد میں بچے تعلیم اورصحت کے سہولیات سے محروم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے سر مایہ کاری کے لئے پُر امن ماحول فراہم کی جائے گی کیونکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبر پختونخوا کے سر مایہ کار واپس چلے گئے ہیں اور یہاں کثیر تعداد میں صنعتیں بند ہیں جس کی وجہ سے بے روزگاری ہیں۔ہماری اکانومی کافی متاثر ہو چکی ہے سی پیک کے منصوبے میں کرنل شیر انٹر چینج کے قریب صنعتی زون کے قیام سے بیس لاکھ بے روزگاروں کو روزگار کے مواقع فراہم ہو جائیں گے۔

اس منصوبے میں اپنے صوبے کے حق کے لئے بھر پور انداز میں جدوجہد جاری رکھونگا۔انہوں نے کہا کہ صوبے کے حقوق کا بھر پور تحفظ کیا جائیگا پی ٹی آئی حکومت کے آنے سے ایک نئے دور ، نئے پاکستان اور ترقی کا آغاز ہو رہا ہے۔ عوام بہت جلد تبدیلی محسوس کرینگے انہوں نے کہا کہ عوام کے پیسوں کی حفاظت کر کے ان میں خیانت نہیں کرنے دینگے اور عوام کا پیسہ عوام ہی پر خرچ کیا جائیگاانہوں نے کہا کہ پانی کے مسئلے پر قابو پانے کے لئے چھوٹے اور بڑے ڈیم بنائے جائیں گے گدون صنعتی بستی سمیت صوبے میں بیمار صنعتوں کی بحالی کے لئے مرکز میں اپنا بھر پور کر دار ادا کرونگا تاکہ ہمارے صوبے میں صنعتوں کی بحالی سے بے روزگاری پر قابو پایا جائے انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان میں عوام کی تقدیر بدل جائے گی انہوں نے کہا کہ میرے ساتھ کسی نے بد دیانتی کی جس کی وجہ سے میرا آبائی حلقہ دو حصوں میں یعنی نصف پی کے 44اور نصف پی کے 45میں ضم کرنے سے ختم کر دیا گیا جس کی وجہ سے میں بہت پریشان رہا لیکن سلیم خان ، صوابی، پنج پیر اور دیگر علاقوں میں آکر الیکشن کے دوران جو محبت اور اخلاص مجھے عوام کی طرف سے ملا اس پر میں انتہائی خوش ہوا اور اللہ تعالی نے اس کا صلہ مجھے عوام کے تعاون سے الیکشن میں دیا میں تمام عوام کا شکریہ ادا کر تا ہوں#
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات