ریسکیو 1122 کی جانب سے عیدالاضحی کے موقع پر سیاحتی مقامات پر کیمپس قائم

منگل 21 اگست 2018 18:50

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2018ء) خیبر پختونخوا ایمرجنسی ریسکیو سروس (ریسکیو 1122) کی جانب سے عیدالاضحی کے موقع پر سیاحتی مقامات پر کیمپس قائم کر لیے گئے۔ ریسکیو ترجمان بلا ل احمد فیضی نے بتایا کہ ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122ڈاکٹر خطیر احمد کی ہدایات پر ریسکیو اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کی گئی ہیں اور عیدالاضحی کے موقع پر صوبے بھر میں ریسکیو اہلکار عوام الناس کو خد مات فراہم کر تے رہیں گے ۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122کی جانب سے کنڈ پارک ،تربیلا ڈیم ، ایبٹ آباد اور سردریاب کے مقامات غوطہ خوروں پر مشتمل ٹیمیں اور میڈیکل کیمپس قائم کیے گئے ہیںجو کسی بھی نا خوشگوار واقع سے نمٹنے کے لیے موجود رہیں گے ۔ بلا ل فیضی نے کہا کہ ریسکیو 1122کے اہلکار ہمیشہ کسی بھی مذہبی تہوار اور سرکار ی چھٹیوں کے دوران عوام الناس کو بروقت اور بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے الرٹ رہتا ہے۔ریسکیو 1122کے اہلکار اپنی دیوٹیاں عباد ت سمجھ کر ادا کر تے ہیںاور یہی وجہ ہے کہ عید کے دوران بھی ریسکیو 1122کی جانب سے شب وروز خدمات فراہم کر نے کا سلسلہ جاری رہے گا ۔

متعلقہ عنوان :