قربانی کیلئے لائے گئے بیلوں کے بھاگنے اور ان کی ٹکر سے شہریوں کے زخمی ہونے کے کئی واقعات پیش آئے

منگل 21 اگست 2018 18:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2018ء) وفاقی دارالحکومت میں قربانی کیلئے لائے گئے بیلوں کے بھاگنے اور ان کی ٹکر سے شہریوں کے زخمی ہونے کے کئی واقعات پیش آئے۔

(جاری ہے)

پمز، پولی کلینک سمیت شہر کے مختلف سرکاری ونجی ہسپتالوں اور کلینکس میں کئی شہریوں کو طبی امداد کیلئے لایا گیا۔ متعدد شہری بھاگے اور بپھرے ہوئے بیلوں کو پکڑنے کی کوشش میں زخمی ہوئے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں مالکان سے بھاگے ہوئے کئی جانور مختلف شاہراہوں اور گلی محلوں میں اور ان کے مالکان اور ان کو قابو پانے کیلئے ان کے پیچھے بھاگتے نظر آئے۔

متعلقہ عنوان :