کوئٹہ میں بوہری برادری نے عید الاضحی منائی ، سیکیورٹی کے سخت اقدامات

بوہری برادری کی جانب سے نماز عید کے بعد ملک کی سلامتی اور استحکام کیلئے خصوصی دعائیں

منگل 21 اگست 2018 18:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2018ء) ملک بھر کی طرح کوئٹہ میں بوہری برادری نے عید الاضحی منائی کوئٹہ میں مقامی اپنی مسجد میں عید کی نماز ادا کی اور بعد میں اپنی برادری کے گھروں میں جاکر ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی ۔ بوہری برادری عید الاضحی ہر سال اپنے شان مذہبی جوش وخروش اور عقدیت واحترام کے ساتھ مناتی ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مقامی انتظامیہ کی جان سے سیکورٹی کے سخت حفاظتی اقدامات کیئے گئے تھے بوہری برادری نے نماز عید کے بعد ملک کی سلامتی اور استحکام کیلئے خصوصی دعائیں مناگی اور ایک دوسرے کو مبارکباد دی بوہری برادی کی جانب سے عید کی نماز کے بعد سنت ابراہمی کی پیروی کرتے ہوئے قربانی کا بھی فریضہ ادا کیا اور بعد میں مختلف کھانوں کے ذریعے جس میں خاص طور پر قربانی کا گوشت بھی شامل تھا اس کی خصوصی ڈشیں بناکر اپنی برادری میں اور مہمانوں کو پیش کی گئی۔

متعلقہ عنوان :