چمن: ہسپتال کے قریب منی پیٹرول پمپ میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی،4افراد زخمی ایک کی حالت تشویش ناک کوئٹہ ریفر

منگل 21 اگست 2018 19:30

چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2018ء) چمن بلوچ خان ہسپتال کے قریب منی پیٹرول پمپ میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی4افراد زخمی ایک کی حالت تشویش ناک کوئٹہ ریفرتفصیلات کے مطابق چمن میں بلوچ خان ہسپتال کے قریب منی پیٹرول پمپ میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی آگ کے بھڑکنے سے مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجانے کی کوشش کی منی پیٹرول پمپ میں اچانک آگ لگنے سی4افراد زخمی ہوگئے جسے فوری طور پر چمن کے سول ہسپتال منتقل کردئے گئے ہسپتال زرائع کے مطابق ایک کی حالت شدید تشویش ناک بتائی گئی جسے چمن کے سول ہسپتال میں طبی امداد دینے کے فوراًبعد کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :