سکھر میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف روہڑی سے سکھر سے تک ریلی

شرکاء کی جانب سے نعرے بازی, تحفظ ناموس رسالت کے لیے جانیں تک قربان کرنے کے عزم کا اظہار

منگل 21 اگست 2018 19:30

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2018ء) سکھر میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف روہڑی سے سکھر سے تک ریلی ,شرکاء کی جانب سے نعرے بازی, تحفظ ناموس رسالت کے لیے جانیں تک قربان کرنے کے عزم کا اظہار تفصیلات کے مطابق ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کی نمائش کے خلاف سکھر اور روہڑی کے شہریوں کی جانب سے تحفظ ناموس رسالت ریلی نکالی گئی جو روہڑی کی مختلف گذر گاہوں سے ہوتی ہوئی سکھر پریس کلب کے سامنے اختتام پذیر ہوئی اس موقع پر کارکنان اور رہنماؤں کی جانب سے شدید نعرے بازی بھی کی گئی شرکاء ریلی سے خطاب کرتے ہوئے معززین شہریوں عرفان قاضی،غلام یاسین کھوسہ،محمد امین پٹھان،مولانا نیاز ربانی،اسلام ملک،ظفر ملک،محمد علی رک،حاجی عنایت ابڑو و دیگررہنماؤں کا کہنا تھا امت مسلمہ تحفظ ناموس رسالت کے تحفظ کے لئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریگی اسلام دشمن عناصر مختلف ہتھکنڈے استعمال کر کے بار بار حضور اکرم ﷺ کی شان میں گستاخی کرکے مسلمانوں کے جذبات سے کھیل رہے ہیں جو ناقابل مذمت عمل ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے امت مسملہ سب کچھ برداشت کر سکتی ہے لیکن اپنے پیارے محبوب آقاؐدو جہاں حضور اکرمﷺ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کرینگے۔

(جاری ہے)

رہنماؤں نے نے مطالبہ کیا کے ہالینڈ کیجاب سے گستاخانوں خاکوں کی نمائش پر اقوام متحدہ سمیت مسلم ممالک کو چاہئے کے وہ اسکے خلاف آواز بلند کریں اور جرم میں ملوث اسلام دشمن عناصروں کو سر عام پھانسی پر لٹکایا جائے بعد ازیں شرکائﷺ ریلی نے ہالینڈ کے قومی پرچم پر پر اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے اسے نذر آتش کیا۔