Live Updates

عارف والا،تحریک انصاف کی حکومت سازی میرٹ پر ہوئی ہے، رانا شبیر احمد خاں

منگل 21 اگست 2018 19:30

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2018ء) تحریک انصاف کی حکومت سازی میرٹ پر ہوئی ہے۔کرپشن کے نا سور کو جڑ سے اکھاڑ پھنکیں گئے اداروںکو مضبوط اور ملک کو استحکام دیں گئے تحریک انصاف کی حکومت عوام کی حکومت ہو گی جس میں عام آدمی کی فلاح و بہبود اور معاشرتی تعمیر و ترقی کی طرف خصوصی توجہ دی جائے گی مہنگائی ،بے روز گاری غربت و افلاس کے مارے عوام کو ریلیف دیا جائے گااِن خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور امیدوار رانا شبیر احمد خاں نے مہدی خاںمیںکارکنوں کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ عمران خاں کی 22 سالہ جدوجہد کا ثمر قوم کو نصیب ہونے والا ہے۔

(جاری ہے)

عمران خاں اس لازوال مملکت خداداد کے عظیم رہنما ثابت ہو نگے ۔باشعور قوم کو ثابت قدمی اور صبر و تحمل سے عمران خاں کا ساتھ دینا ہوگا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات