کوئٹہ،چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی عید الاضحی کے موقع پر تمام قوم کو مبارکباد

منگل 21 اگست 2018 19:30

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2018ء) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے عید الاضحی کے موقع پر تمام قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنی نیک تمنائوں کا اظہار کیا اور اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ سنت ابرا ہمی تمام عالم کیلئے عظیم مشعل راہ ہے ہمیں اتحاد وایمان کے جذبے سے سرشار ہو کر بحیثیت ایک قوم پاکستان میں امن واستحکام وترقی وخوشحالی کیلئے محبت ، اخوت اور بھائی چارے کی فضاء کو فروغ دینے کی ضرورت ہے جس کیلئے سب کو مل کر اپنا کردار ادا کرناہو گا تاکہ مستقبل میں ایک روشنی، مضبوط وترقی یافتہ پاکستان دنیا میں ایک مثالی ملک کے طو رپر ابھرے انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی سے ہی عوام کی خوشحالی وابستہ ہے آخر میں انہوں نے کہا ہے کہ مملکت پاکستان ہم سب کیلئے اللہ تعالیٰ کا عظیم تحفہ ہے جو قیامت پائند آباد رہے گا ہمیں ان تمام شہداء کو ہمیشہ یاد رکھنا چا ہئے جنہوں نے ملک کی حفاظت کیلئے وفا و سالمیت کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا انہوں نے تمام شہداء کی عظیم قربانیوں پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔