کسووال:گھریلو حالات سے دلبرداشتہ 60سالہ شخص نے ٹرین کے آگے کود کر خودکشی کر لی

منگل 21 اگست 2018 19:30

کسووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2018ء) گھریلو حالات سے دلبرداشتہ 60سالہ شخص نے ٹرین کے آگے کود کر خودکشی کر لی۔ تفصیل کے مطابق نواحی گائوں 40چودہ ایل کا رہائشی عبداللہ ولد قمر دین جو کہ 8بچوں کا باپ بتایا گیا ہے گھریلو حالات کی وجہ سے دلبرداشتہ تھا گزشتہ رات تقریباًً 12بجے کے قریب اس نے عوام ایکسپریس کے آگے کود کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے نعش ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :