تھانہ کورال پولیس کی مبینہ ملی بھگت و لاپرواہی

اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان دن دھاڑے شہریوں کو اسلحہ کی نوک پر لوٹنے لگے

منگل 21 اگست 2018 19:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2018ء) تھانہ کورال پولیس کی مبینہ ملی بھگت اور لاپرواہی کے باعث اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان دن دھاڑے شہریوں کو اسلحہ کی نوک پر لوٹنے لگی ۔کورال پولیس کی عدم دلچسپی کی وجہ سے شہری در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو گئے ۔

(جاری ہے)

کھنہ کے رہائشی سمیع نے تھانہ کورال پولیس کو درخواست دیتے ہوئے موقف اپنایا کہ دودن قبل مدعی کھنہ ہائی وے سے گزر رہا تھا جب دو نامعلوم ملزمان نے اسے روکا اور اسلحہ کی نوک پر اس سے موبائل فون چھینا تاہم مدعی کی مزاہمت پر ملزم نے اس پر فائرنگ شروع کردی ایک فائر لگنے سے مدعی شدید زخمی ہو گیا ۔

دوسری جانب غوری گارڈن کے رہائشی کاشف غفار نے کورال پولیس کو بتایا کہ 4نامعلوم ملزمان نے اس سے بھی اسلحہ کے زور پر نقدی اورموبائل فون چھین لیا ۔تھانہ کورال پولیس کی لاپرواہی اور غفلت کے باعث علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ذیشان کمبوہ