پشاور،عید الضحیٰ کے لئے افغان مہاجرین کی رضا کارانہ واپسی عارضی طور پر بند کردی گئی

ہزار سے زائد افغان مہاجرین اب تک وطن واپس جا چکے ہیں رضا کارانہ واپسی کا سلسلہ عید الضحیٰ کی تعطیلات تک بند رہے گا

منگل 21 اگست 2018 20:10

پشاور،عید الضحیٰ کے لئے افغان مہاجرین کی رضا کارانہ واپسی عارضی طور ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2018ء) عید الضحیٰ کے لئے افغان مہاجرین کی رضا کارانہ واپسی عارضی طور پر بند کردی گئی ہے 30ہزار سے زائد افغان مہاجرین اب تک وطن واپس جا چکے ہیں رضا کارانہ واپسی کا سلسلہ عید الضحیٰ کی تعطیلات تک بند رہے گا۔یو این ایچ سی آر چمکنی اورکوئٹہ کے مراکز بندرہینگے ۔رضا کارانہ واپسی کا سلسلہ چار دن کے لئے بند رہے گا۔

(جاری ہے)

افغان مہاجرین وطن واپسی کی ڈیڈ لائن رواں سال کے دسمبر میں پورا ہوگا ۔ افغان مہاجرین کی وطن واپسی سست روی کا شکار ہیں ۔رواں سال تیس ہزار سے زائد افغان مہاجرین وطن واپس جا چکے ہیں۔ جبکہ حج کے باعث بھی بیشتر افغان مہاجرین پاکستان سے چلے گئے ہیں اور افغانستان سے حج کے سلسلے میں سعودی عرب گئے ہیں عید الضحیٰ کے بعد افغان مہاجرین کی رضا کارانہ واپسی میں مزید تیز ی آ جائیگی