Live Updates

پشاور،پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شاہ فرمان کا پی کے 71سے مستعفی ہونے کا فیصلہ

منگل 21 اگست 2018 20:10

پشاور،پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شاہ فرمان کا پی کے 71سے مستعفی ہونے ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شاہ فرمان نے پی کے 71سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے گورنر خیبرپختونخوا کی نامزدگی کے بعد وہ ممکنہ طورپر آئندہ ہفتے گورنر خیبرپختونخوا کے عہدے کا حلف لینگے ۔اور اس دوران اسپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق غنی قائم مقام گورنر ہو نگے ۔

(جاری ہے)

شاہ فرمان پی کے 71سے کامیاب ہوئے تھے اور بحیثیت گورنر کی تقرری کے بعد وہ پی کے 71سے مستعفی ہو جائینگے ۔

گورنر کے حلف اٹھانے کے بعد وہ پی کے 71سے مستعفی ہونے کے حوالے سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کرینگے ۔ شاہ فرمان اس سے قبل صوبائی وزیر کی حیثیت سے بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں اور وہ وزیر اعلیٰ کی دوڑ میں بھی تھے ۔ شاہ فرمان پاکستان تحریک انصاف کے بنیادی کارکن ہے اور تحریک انصاف کو پشاور میں فعال کرنے کے لئے ان کا ایک اہم کردار ہے ۔ پی کے 71سے مستعفی ہونے کے بعد دوبارہ ضمنی انتخابات ہو نگے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات