�وبز نیوز**

فلم ’’ہیلی کاپٹر ایلا‘‘کا دوسرا گانا ’’یادوں کی الماری‘‘جاری

منگل 21 اگست 2018 20:10

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2018ء) اداکارہ کاجول کی ستمبر میں آنے والی فلم ’’ہیلی کاپٹر ایلا‘‘کا دوسرا گانا ’’یادوں کی الماری‘‘جاری کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

کامیڈی ڈرامہ فلم ’’ہیلی کاپٹر ایلا‘‘میں کاجول اکیلی ماں ’’ایلا‘‘کا کردار نبھا رہی ہیں جو اپنے پیشے گلوکاری میں نام بنانے کے ساتھ ساتھ اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھتی ہیں۔۔فلم کا ایک اور گانا ’’یادوں کی الماری‘‘جاری کر دیا گیا ہے۔گانے کی موسیقی امیت تردیو نے ترتیب دی ہے اور اس کو پلوما گھوش نے گایا ہے۔۔فلم کے ہدایتکار پردیپ سرکار ہیں،،فلم 7 ستمبر کو ریلیز ہو گی۔

متعلقہ عنوان :