ملائکا اروڑا ویشال بھردواج کی فلم’’پٹاخہ‘‘کے گانے’’ہیلو ہیلو‘‘ پر پرفارم کریں گی

منگل 21 اگست 2018 20:10

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2018ء) بالی وڈ اداکارہ اور رقاصہ ملائکا اروڑا ویشال بھردواج کی فلم’’’پٹاخہ‘‘‘میں دیسی نمبر پر گانے’’ہیلو ہیلو‘‘ پر پرفارم کریں گی۔

(جاری ہے)

گانا’’ہیلو ہیلو ‘‘کو ریکھا بھردواج نے گایا ہے اور اس کے بول معروف گیت نگار گلزار نے لکھے ہیں جبکہ گانے کا میوزک خود بھردواج نے ترتیب دیا ہے۔ ویشال بھردواج نے کہاہے کہ گانا بہت تفریح طباہ ہو گا اس گانے کی عکسبندی روان ہفتے شروع ہو گی جس میں ملائکہ اروڑا پر فارم کریں گی۔گانے کو گنیش اچاریا کریو گراف کریں گے۔۔فلم کی کہانی معروف بھارتی ادیب چرن سنگھ پاتھک کی ایک شارٹ سٹوری سے ماخوذ ہے۔۔فلم 28 ستمبر کو ریلیز ہو گی۔

متعلقہ عنوان :