نئی اینیمیٹڈ فلم ’دی ڈونکی کنگ‘ کا پہلا ٹیزر جاری کردیا گیا،13 اکتوبر کو نمائش کیلئے پیش کی جائیگی

منگل 21 اگست 2018 20:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2018ء) نئی اینیمیٹڈ فلم ’دی ڈونکی کنگ‘ کا پہلا ٹیزر جاری کردیا گیا۔منگو دھوبی کے خواب میں بادشاہ بننے کی کہانی پر مشتمل نئی اینیمیٹڈ فلم ’دی ڈونکی کنگ‘ کا پہلا ٹیزر جاری کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

فلم کے ٹیزر نے مداحوں کو بے حد محظوظ کیا ہے اور فلم کی ریلیز کیلئے انتظار کی شدت کو مزید بڑھا دیا ہے۔ٹیزر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خواب میں بادشاہ کا دربار سجایا گیا ہے جس میں داخل ہوتے منگو دھوبی کیلئے ’شہنشاہ جنگل‘ کا خطاب دیا جاتا ہے۔اینیمیٹڈ فلم کے ٹیزر کو یو ٹیوب اور فیس بک پر کچھ ہی دیر میں ہزاروں افراد دیکھ چکے ہیں۔ فلمز اور ٹیلیسمین اینیمیشن اسٹوڈیو کی مشترکہ پیش کش 13 اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :