کراچی،پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال کی پاکستان سمیت دنیا بھرکے مسلمانوں کو عید الاضحی پر دل گہرائیوں سے مبارکباد

منگل 21 اگست 2018 20:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2018ء) پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے پاکستان سمیت دنیا بھرکے مسلمانوں کو عید الاضحی کی دل گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔

(جاری ہے)

عید الاضحی کے موقع پر اپنے پیغام میں سید مصطفی کمال نے کہا کہ سنت ابراہیمی اللہ تعالیٰ کی خوشنودی اوراللہ تعالیٰ کی رضا کیلئے قیمتی سے قیمتی شے کی قربانی کا درس دیتی ہے اور اللہ تعالیٰ رضا و خوشنودی اسی میں ہے کہ اسکے بندوں کی خدمت کی جائے، ضروتمندوں اور دکھی انسانوں کی مدد کی جائے اور محروم انسانوں کے اجتماعی مفادات کیلئے اپنے ذاتی مفادات اور انا کی قربانی دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس پی واحد سیاسی جماعت جو تمام اکائیوں کے ایک کرنے کی جدو جہد کر رہیں لہزاقوم اپنے تمام علاقائی، نسلی اور لسانی اختلافات کو بھلا کر مل کر ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لیے کام کرے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ دنیا بھر کے مسلمانوں پر عید الاضحی کی رحمتوں اور برکتوں کا نزول فرمائے، پاکستان ترقی و خوشحالی عطافرمائے، ملک سے انتہاء پسندی اورمذہبی دہشت گردی کا خاتمہ کرے، پاکستان سمیت دنیا بھر میں امن وسکون قائم کرے،ملک بھرکے عوام میں اتحاد واتفاق پیدا کرے، امین۔#