حنیف عباسی کے دل کا کامیاب آپریشن ،دونوں بند وال کھول دیے گئے

اسٹنٹ بھی ڈالا گیا ، حنیف عباسی کو 24گھنٹے کے لیے آئی سی یو وارڈ میں نگرانی کے طور پر رکھا جائے گا

منگل 21 اگست 2018 20:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2018ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنماء حنیف عباسی کے دل کا کامیاب آپریشن دونوں بند وال کھول دیے گئے ، ہسپتال کی وارڈ کو سب جیل قرار دے دیا گیا ، تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنماء حنیف عباسی کو گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں دل کی تکلیف محسوس ہوئی ڈاکٹروں نے ان کا جیل میں ابتدائی طبعی معائنہ کرنے کے بعد فوری طور پر راول روڈ پر واقع آر آئی سی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے رات گئے ان کا ہنگامی طور پر دل کا آپریشن کیا اور دل کے دو بند وال کھول دیے گئے ، ان کو اسٹنٹ بھی ڈالا گیا ہے ، ڈاکٹروں کے مطابق حنیف عباسی کی حالت اب خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے ، تا ہم حنیف عباسی کو 24گھنٹے کے لیے آئی سی یو وارڈ میں نگرانی کے طور پر رکھا جائے گا جس کے بعد ان کو وارڈ میں شفٹ کر دیا جائے گا ، دوسری طرف حنیف عباسی کی وارڈ کو سب جیل قرار دے دیا گیا ہے جن سے کسی رشتہ دار کو بھی ملاقات کے لیے اجازت نہ ہے ، تاہم ملاقات کی اجازت کے لیے ڈی سی راولپنڈی سے پیشگی اجازت لینا لازمی ہے ۔