سیاسی و مذہبی جماعتیں ملک کو درپیش چیلنجز اور بحرانوں سے نکلنے کیلئے حکومت کا ساتھ دیں ،اسد قیصر
بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے ،عوام اور قومی قیادت کے تعاون سے تمام بحرانوں پر جلد قابو پالیا جائیگا، سپیکر قومی اسمبلی کا خطاب
منگل 21 اگست 2018 20:40
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہمیں بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے لیکن عوام اور قومی قیادت کے تعاون سے تمام بحرانوں پر جلد قابو پالیا جائیگاانہوں نے کہا کہ پاکستان میں قیام امن ،تعلیم کی فروغ اور صحت کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے حکومت قانون سازی کرئے گی۔کیونکہ اس وقت ہمارے ملک میں کروڑوں کی تعداد میں بچے تعلیم اورصحت کے سہولیات سے محروم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے سر مایہ کاری کے لئے پُر امن ماحول فراہم کی جائے گی کیونکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبر پختونخوا کے سر مایہ کار واپس چلے گئے ہیں اور یہاں کثیر تعداد میں صنعتیں بند ہیں جس کی وجہ سے بے روزگاری ہیں۔ہماری اکانومی کافی متاثر ہو چکی ہے سی پیک کے منصوبے میں کرنل شیر انٹر چینج کے قریب صنعتی زون کے قیام سے بیس لاکھ بے روزگاروں کو روزگار کے مواقع فراہم ہو جائیں گے۔اس منصوبے میں اپنے صوبے کے حق کے لئے بھر پور انداز میں جدوجہد جاری رکھونگا۔انہوں نے کہا کہ صوبے کے حقوق کا بھر پور تحفظ کیا جائیگا پی ٹی آئی حکومت کے آنے سے ایک نئے دور ، نئے پاکستان اور ترقی کا آغاز ہو رہا ہے۔ عوام بہت جلد تبدیلی محسوس کرینگے انہوں نے کہا کہ عوام کے پیسوں کی حفاظت کر کے ان میں خیانت نہیں کرنے دینگے اور عوام کا پیسہ عوام ہی پر خرچ کیا جائیگاانہوں نے کہا کہ پانی کے مسئلے پر قابو پانے کے لئے چھوٹے اور بڑے ڈیم بنائے جائیں گے گدون صنعتی بستی سمیت صوبے میں بیمار صنعتوں کی بحالی کے لئے مرکز میں اپنا بھر پور کر دار ادا کرونگا تاکہ ہمارے صوبے میں صنعتوں کی بحالی سے بے روزگاری پر قابو پایا جائے انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان میں عوام کی تقدیر بدل جائے گی انہوں نے کہا کہ میرے ساتھ کسی نے بد دیانتی کی جس کی وجہ سے میرا آبائی حلقہ دو حصوں میں یعنی نصف پی کے 44اور نصف پی کے 45میں ضم کرنے سے ختم کر دیا گیا جس کی وجہ سے میں بہت پریشان رہا لیکن سلیم خان ، صوابی، پنج پیر اور دیگر علاقوں میں آکر الیکشن کے دوران جو محبت اور اخلاص مجھے عوام کی طرف سے ملا اس پر میں انتہائی خوش ہوا اور اللہ تعالی نے اس کا صلہ مجھے عوام کے تعاون سے الیکشن میں دیا میں تمام عوام کا شکریہ ادا کر تا ہوں۔مزید اہم خبریں
-
فرانس سے برطانیہ داخلے کی کوشش میں ایک بچے سمیت پانچ افراد ہلاک
-
شاہد خاقان، مفتاح اسمٰعیل کے خلاف ایل این جی ریفرنس پر سماعت 25 مئی تک ملتوی
-
سپیکر قومی اسمبلی سےسعودی عرب کے سفیر کی پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات، پاک سعودی تعلقات کومزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار
-
پاکستانی سفیرخلیل ہاشمی کا چینی صوبہ شان ڈونگ کے شہر لینئی کا دورہ ،سرمایہ کاری سمپوزیم سے خطاب کیا
-
ریاستی ناخداؤں کے پاس اب بھی وقت ہے پیچھے ہٹ جائیں، ترجمان پی ٹی آئی
-
سعودی عرب جلد پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا ، سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ایس آئی ایف سی کا کردار قابل ستائش ہے، احسن اقبال
-
نئی حکومت کے پہلے ماہ میں ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
ایرانی صدر کی لاہور آمد کے پیش نظر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات
-
میری تو خواہش تھی یہاں پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتا ،کچھ وجوہات کی بناء پر ایسا ممکن نہیں ہو سکا‘ ابراہیم رئیسی
-
ہم مزاحمت نہیں کررہے مگر مفاہمت سے انکار بھی نہیں ہے،بیرسٹرگوہر
-
وزیر قانون اور اٹارنی جنرل سے پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر اور سیکرٹری کی ملاقات، قانون سازی سے متعلق گفتگو
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لئے مربوط کوششوں کے ساتھ موثر حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی ،چیئرمین سینیٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.