پیپلز پارٹی نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں خالی ہونے والی نشستوں کے ضمنی انتخابات کیلئے امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لیں

منگل 21 اگست 2018 20:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں خالی ہونے والی نشستوں کے ضمنی انتخابات جو اکتوبر کے مہینے میں ہونے ہیںکے لئے خواہشمند امیدواروں سے پارٹی ٹکٹ کے لئے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینزکے سیکریٹری جنرل فرحت اللهنے کہا ہے کہ خواہش مند پی پی پی پی کے صدر کے نام درخواست کے ساتھ قومی اور صوبائی ٹکٹ کے لئے تیس ہزار کا ڈرافٹ بنام پی پی پی پی 26اگست تک پارٹی سیکٹیریٹ مکان نمبر 631 سٹریٹ نمبر 39 سیکٹر E/11-3 کے پتے پر ارسال کریں۔