عیدالاضحی کا سب سے بڑا اجتماع مرکزی عیدگاہ میں منعقدہوگا،،نماز عید ٹھیک 08;00آٹھ بجے اداکی جائیگی

مرکزی عیدگاہ میں صدر،وزیراعظم ، وزراء حکومت کی شرکت متوقع،عمائدین شہر سمیت ہزاروں فرزندان اسلام اجتماع عید میں شریک ہوں گے

منگل 21 اگست 2018 20:40

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2018ء) آزادکشمیرمیں نمازعیدالاضحی کا سب سے بڑا اجتماع مرکزی عیدگاہ میں منعقدہوگا اور نماز عید ٹھیک 08;00آٹھ بجے اداکی جائیگی،مرکزی عیدگاہ میں صدر،وزیراعظم آزادکشمیر، وزراء حکومت کی شرکت متوقع،عمائدین شہر سمیت ہزاروں فرزندان اسلام اجتماع عید میں شریک ہوں گے۔ مرکزی سیرت کمیٹی نے مرکزی عیدگاہ میں عیدالاضحی کے لئے جملہ انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔

(جاری ہے)

مرکزی سیرت کمیٹی کے ترجمان کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق مرکزی عیدگاہ میں مرکزی سیرت کمیٹی کے رضاکاروں نے صفائی ستھرائی کا عمل مکمل کرلیاہے اور انتظامات کو حتمی شکل دیدی ہے۔ انہوںنے کہاکہ مرکزی عیدگاہ سے نماز عید کے بعد تحفظ ناموس رسالت ﷺ ریلی بھی نکالی جائے گی جس کے لئے جملہ آئیمہ مساجد، علماء کرام سے رابطے کئے گئے ہیں، انہوںنے اپیل کی ہے کہ دارالحکومت کی تمام عیدگاہوں میں تحفظ ناموس رسالت ﷺ کی قراردادیں پاس کی جائین اور نماز عید کے بعد تمام عیدگاہوں سے تحفظ ناموس رسالت ریلیاں بھی نکالی جائیں۔ مرکزی ریلی مرکزی عیدگاہ سے نکالی جائے گی جس میں اعلیٰ سیاسی و سماجی شخصیات سمیت ہزاروں افراد شریک ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :