احمد یار، سی آئی اے پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون ،بدنام زمانہ گینگ کا سرغنہ2ساتھیوں سمیت گرفتار

منگل 21 اگست 2018 20:40

احمدیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2018ء) سی آئی اے پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون بدنام زمانہ گینگ کا سرغنہ2ساتھیوں سمیت گرفتار 37 کلو گرام چرس ،نقدی اور موٹرسائیکل برآمد تفصیل کے مطابق تھانہ احمدیار کے نزدیک سی آئی اے کے آفیسر رانا اورنگزیب نے پولیس ملازمین کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش مظہر ، افضل اور نہال کو گرفتارکرکی37 کلوگرام چرس ، نقدی 120000روپے اور موٹرسائیکل برآمد کرلیا ڈی ایس پی عارفوالا اکمل رسول نادر نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عید الضحیٰ پربدنام زمانہ گینگ منشیات فروخت کرنے کیلئے لائے تھے انہوں نے ڈی پی او رضوان عمر گوندل کی طرف سے ملازمین میں سرٹیفکیٹ اور نقدی تقسیم کی ۔