انڈونیشیا ،ْمسجد کے خلاف شکایت کرنے پر خاتون کو 8 ماہ قید

منگل 21 اگست 2018 20:40

انڈونیشیا ،ْمسجد کے خلاف شکایت کرنے پر خاتون کو 8 ماہ قید
جکارتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2018ء) انڈونیشیا کی ایک عدالت نے مسجد کیخلاف شکایت کرنے پر خاتون کو توہین مذہب کے جرم میں 18 ماہ قید کی سزا سنادی۔امریکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز چینی خاتون مائیلیانا اس وقت شدت سے رو پڑیں جب جج واہیو پراستیو وبوو نے انہیں 8 ماہ قید کی سزا سنائی، انہیں عدالت سے ہتھکڑیاں پہنا کر لے جایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

پراسیکیوٹرز کا کہنا تھا کہ 44 سالہ خاتون نیانڈونیشیا میں مذہب اسلام کی توہین کی۔جولائی 2016 میں مائیلیانا نے مسجد سے اذان کے لیے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال کے خلاف شکایت کی تھی جس کے ردعمل میں سماٹرا کے علاقے تجانگ بلائی میں کم ازکم 14 بدھ مت مندروں کو آگ لگادی گئی تھی اور توڑ پھوڑ بھی ہوئی تھی۔خاتون کی وکیل رانتو سبارانی کا کہنا ہے کہ وہ سزا سے متعلق اپیل دائر کریں گی جبکہ اسلامک کمیونٹی فورم کے ایک گروہ کا کہنا ہے کہ مائیلیانا کو بہت کم سزا سنائی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :