وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی کا پمز ہسپتال کا دورہ

وزیر اعظم عمران خان کی وژن کے مطابق صحت کا شعبہ ہماری اولین ترجیح ہے،وزیر اعظم پاکستان صحت کے شعبے میں بہتری لانے کے لئے خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں،وفاقی وزیر صحتعامر محمود کیانی

منگل 21 اگست 2018 20:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2018ء) وفاقی وزیر صحت عامرمحمود کیانی نے پمز ہسپتال کے مختلف وارڈز کا دورہ کیا اور مریضوں کو دی جانے سہولیات کا جائزہ لیا اور انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کے علاج معالجہ میں کوتائی برداشت نہیں کی جائے گی ۔ وزیر صحت نے چلڈرن وارڈ کا دورہ کیا اور چھوٹے بچوں کی تیماری داری کی اور بچوں میں عید کے لئے تحائف تقسیم کئے ۔

بعدازاں وزیر صحت نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پمز اپنے وسائل کے مطابق کام کر رہا ہے ۔ پمز میں مہنگی مشینیں خراب پڑیں ہیں پمز کو مشینری سمیت دیگر وسائل فراہم کریں گے ۔ اسلام آباد میں ہسپتالوں کی شدید کمی ہے ۔ وزیر صحت کو بتایا گیا کہ ایم آرآئی مشین خراب ہے وزیر صحت نے ان مشینوں کو فوراً ٹھیک کروانے کا حکم دیا ۔

(جاری ہے)

وزیر صحت نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے صحت کے شعبے پر کوئی توجہ نہیں دی پچھلے کئی سالوں سے یہاں پر کوئی نیا ہسپتال نہیں بنا ۔

وزیر صحت نے کہا مجھے ابھی دو دن ہوئے چارج سنبھالے ہوئے میں عوام سے وعدہ کرتا ہوں کہ صحت کے شعبے میں بہتری لانے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے ۔ وزیر اعظم کے وژن کے مطابق صحت کے شعبہ ہماری اولین ترجیح ہے اور انشاء اللہ آپ کو ہسپتالوں میں بہتری نظر آئے گی ۔ وزیر صحت نے کہا کہ کے پی کے طرز پر پورے ملک میں ہیلتھ کارڈ جاری کریں گے جس سے سرکاری ہسپتالوں پر بوجھ کم ہو گا۔

سابقہ حکومتوں نے ہیلتھ اور تعلیم پر کوئی توجہ نہیں دی ہم وزیر اعظم کے وژن کے مطابق اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ عوام کو صحت کی سہولیات کی رسائی کو بہتر بنائیںگے اور انشاء اللہ یہ بہتر ی عوام کو جلد نظر آئے گی کیونکہ ہم نے عوام سے وعدہ کیا ہے عوام کی مشکلات کو ہم بہتر جانتے ہیں عوام کے بنیادی مسائل حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے اور ہم اس ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھائیں گے۔