عیدالاضحی کے موقع پر شہر میں صفائی اور سکیورٹی کے انتطامات مکمل ہیں،ڈی سی گجرات

منگل 21 اگست 2018 20:41

لالہ موسیٰ ۔21 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2018ء) عیدالاضحٰی کے موقع پر شہر میں صفائی اور سکیورٹی کے انتطامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے، میونسپل کارپوریشن گجرات، تمام میونسپل کمیٹیوں اور پولیس نے اس حوالے سے جامع پلان پر عمل درآمد یقینی بنائیں، کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ریسکیو1122اور محکمہ صحت کو بھی الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر توصیف دلشاد کٹھانہ نے بات چیت کے دوران کیا، ڈپٹی کمشنر گجرات نے بتایا کہ عیدالضحیٰ کے موقع پر شہریوں میں صفائی کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کیلئے خصوصی آگاہی مہم چلائی جارہی ہے اور شہر کے مختلف علاقوں کیساتھ کھاریاں، سرائے عالمگیر، لالہ موسیٰ، ڈنگہ، جلالپور جٹاں، کنجاہ میں بھی مختلف علاقوںمیں آگاہی پیغامات پر مشتمل ہورڈنگ بورڈز لگائے گئے ہیں، انہوںنے بتایا کہ قربانی کے جانوروںکی الائشیں اکٹھی کرنے کیلئے شہر کو تین سیکٹر ز میں تقسیم کیا گیا ہے، اندورن شہر سے میونسپل کارپوریشن کی 60لوڈر چاند گاڑیوں کے ذریعے الائشیں اکٹھی کی جائیں گی ، شہر کے مختلف علاقوں میں سٹرکوں پر سری پائے بھوننے والوں کیخلاف کارروائی کیلئے ایک آفیسر کی زیر نگرانی ٹیمیں مامور کر دی گئی ہیں جو قانون شکنی کرتے ہوئے سری پائے بھوننے والوں کیخلاف فوری ایکشن لیں گی، ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ پولیس کے آفیسرز و جوان نماز عید کے اجتماعات کی سکیورٹی کیلئے مامور کئے جائیں گے، نماز عید کے اجتماعات کو اے کیٹگری، بی کیٹگری اورسی کیٹگری میں تقسیم کیا گیا ہے اور اسی کے مطابق سکیورٹی لگائی جائے گی اسکے ساتھ مساجد کی انتظامیہ کے رضا کاروں کی معاونت بھی حاصل کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :