جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد میں عید الاضحی کے موقع پرمیٹر بس سروس رواں دواں رہے گی

منگل 21 اگست 2018 20:50

اسلام آباد ۔ 21 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2018ء) جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد میں عید الاضحی کے موقع پرمیٹر بس سروس رواں دواں رہے گی۔

(جاری ہے)

میٹرو بس سروس کی جانب سے عید کی تعطیلات کے دوران مسافروں کی سہولت کے پیش نظر میٹرو بس کے عملہ اور ڈرائیوروں کی چھٹیاں منسوخ کر کے خصوصی ڈیوٹیاں لگا رکھی ہیں۔اس فیصلے کے پیش نظر جڑواں شہروں کے شہریوں کی کثیر تعداداس سروس سے بھر پور استفادہ کرے گی اور آمدورفت کے لئے میٹرو بس کا استعمال کریں گے۔میٹرو بس انتظامیہ کے مطابق عید کے ایام میں پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے میٹرو بس سروس رواں دواں رہے گی۔