عید الاضحی (آج) مذہبی جوش و جذبہ کے ساتھ منائی جائے گی

منگل 21 اگست 2018 21:00

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2018ء) ملک بھر کی طرح شہر قائد میں بھی عید الاضحی (آج) بدھ کو مذہبی جو ش و جذبہ کے ساتھ منائی جائے گی۔ نمازعید کا سب سے بڑا اجتماع پولوگراونڈ میں منعقد ہوگا۔ علاوازیں ہزاروں چھوٹے بڑے اجتماعات بھی منعقد ہوں گے جہاں لاکھوں مسلمان عید کی نماز ادا کریں گے۔ نماز عید کے بعد مسلمان سنت ابراہیمیؑ پر عمل کرتے ہوئے اللہ کے راہ میں جانور قربان کریں گے۔

(جاری ہے)

سندھ پولیس نے عید الاضحیٰ کے موقع پر امن وامان کے قیام کو یقینی بنانے کے لئے کنٹی جینسی پلان مرتب کیا ہے جبکہ انتظامیہ نے قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے لئے ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے بھی ہدایات جاری کی ہیں۔ شہری ایک طرف قربانی کے لئے لائے گئے جانوروں کی خدمت میں مصروف ہیں تو دوسری جانب شہری آخری روز بھی جانور خریدنے کے لئے منڈیوں کے چکر لگاتے نظر آئے۔ قصائیوں کی ایڈوانس بکنگ بھی جاری ہے تاہم قصائیوں کی جانب سے زیادہ روپے طلب کرنے پر شہری پریشان بھی نظرآئے۔

متعلقہ عنوان :