بلدیہ غربی میں عید الاضحی کے موقع پر عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، چیئرمین بلدیہ غربی

منگل 21 اگست 2018 21:00

ْ کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2018ء) چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان کی ہدایت پر بلدیہ غربی میں عید الاضحی کے موقع پر عوام کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ آلائشوں کی بر وقت منتقلی کیلئے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے اشتراک سے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بلدیہ غربی کی حدود میں موجود تمام عید گاہوں، مساجد، امام بارگاہوں، ملحقہ آبادیوں اور سڑکوں و شاہراہوں پر صفائی ستھرائی کا کام ہنگامی بنیادوں جاری ہے جبکہ ہر سال کی طرح اس سال بھی عیدالاضحی کی تعطیلات کے موقع پر عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے جامعہ اور مربوط حکمت عملی تیار کی گئی ہے تمام یونین کونسل میں صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ چونے کے چھڑکاؤ اور جرا ثیم کش ادویات کے اسپرے کیلئے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

چیئرمین بلدیہ غربی افسران و اراکین کونسل کے ہمراہ عید الاضحی کی تعطیلات کے دوران جاری کاموں کی نگرانی کریں گے اور دفتر شکایات جوکہ چاروں زونوں میں عیدالاضحی کے پہلے روز سے ہی کام شروع کردیں گے ہر موصول ہونے والی عوامی شکایت کے بروقت اذالہ کی نگرانی بھی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :